سندھ میں پی ٹی آئی کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے، شہلا رضا کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں لنگر خانوں کے بجائے کارخانے لگانے کو ترجیح دینی ہوگی، شہلا رضا
ملک میں لنگر خانوں کے بجائے کارخانے لگانے کو ترجیح دینی ہوگی، شہلا رضا

کراچی:صوبائی وزیرشہلا رضا نے کہاہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی رہنماشہلا رضا نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے کئی اراکین غائب ہیں۔

متحدہ کے ارکان تو کئی روز سے اجلاس میں نہیں آرہے۔ پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی میں موجود ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے تین مزید ارکان منحرف ہوگئے۔ پی ٹی آئی نے حفاظت کے نام پر اپنے ارکان کو ایک نجی ہوٹل میں شفٹ کردیا تھا۔

شہلا رضا نے کہاکہ رات میں گورنر ہاؤس کے حکم پر ان ارکان کو دوسرے ہوٹل منتقل کیا جا رہا تھا، تو تین ارکان نے یہ حکم ماننے سے انکار کردیا اور اپنے گھروں پر چلے گئے، گورنر سمیت پی ٹی آئی قیادت پریشان ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، خرم شیر زمان

Related Posts