سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے والد کی 44ویں برسی آج منا رہے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے والد کی 44ویں برسی آج منا رہے ہیں
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے والد کی 44ویں برسی آج منا رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال اپنے والد کی 44ویں برسی آج منا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج میرے والد کی 44ویں برسی ہے جن کا نام اقبال احمد چوہدری تھا۔ انہوں نے سن 1952ء میں چوٹی کی امریکی یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔

سابق وزیرِ مملکت احسن اقبال نے کہا کہ امریکا سے ڈگری لینے کے بعد میرے والد پاکستان کی خدمت کے لیے وطن واپس چلے آئے اور میں انہی کے نقشِ قدم پر چل رہا ہوں جبکہ میرے مرحوم والد عمرے کی ادائیگی کے دوران وفات پا گئے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب میں وفات کے بعد میرے والد کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔ ان کی 44 ویں برسی کے موقعے پر دُعا کرتا ہون کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح پر  اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ 

Related Posts