اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرات نے نمازِ تراویح کی ادائیگی میں بھی تبدیلی پیدا کردی جبکہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی فاصلے کے ساتھ نماز کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے راولپنڈی کی جامع مسجدِ غوثیہ کی تصویر شیئر کی جہاں نمازی حضرات سماجی فاصلے کے اہتمام کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کر رہے ہیں۔
سماجی فاصلے کے ساتھ نمازِ تراویح کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ راولپنڈی کی مسجدِ غوثیہ میں بڑے اچھے انداز میں تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے تاہم یہاں ماسک کی کمی ضرور ہے۔
راولپنڈی کی ایک اور چھوٹی مسجد جہاں ماشاللہ بڑے اچھے انداز میں تراویح کا احتمام کیا جا رہا ہے۔ باقی چیزیں ٹھیک ہیں مگر ماسک کی کمی ضرور ہے۔ جامع مسجد غوثیہ۔ pic.twitter.com/rEIX1DzIDM
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 25, 2020
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ راولپنڈی کی لیاقت روڈ پر واقع موتی مسجد میں بارش کی وجہ سے فرش گیلا ہے مگرنمازیوں نے سماجی فاصلے کا وہاں بھی خیال رکھا۔
بارش کی وجہ سے فرش گیلا ہے مگر نمازی سماجی فاصلوں کا خیال رکھے ہوے ہیں۔
موتی مسجد، لیاقت روڈ، راولپنڈی۔ pic.twitter.com/db2NYGabEL— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 25, 2020
واضح رہے کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیشِ نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ ضروری قرار دیا جارہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 723 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 269 ہو گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران15افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 783نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے269 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








