اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب سے مثبت نکات اجاگر کرنے میں مصروف ہے، حکومت کے مطابق ٹرمپ نے عوام کے سامنے ہم سے اچھے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے مثبت نکات اجاگر کیے۔
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹرمپ نے بھارتی عوام اور نریندر مودی کے سامنے پاکستان سے اچھے تعلقات اور ان میں مزید بہتری کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب میں پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے اعتراف کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ یہ سب وزیر اعظم عمران خان کی بہترین سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی عوام اور نریندرمودی کے سامنے پاکستان سے اچھے تعلقات اور ان میں مزید بہتری کا اعتراف کر رہا ہے۔
یہ سب وزیراعظم عمران خان کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ pic.twitter.com/3ynHBCG1p9— Usman Dar (@UdarOfficial) February 24, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔
دورہ بھارت کے موقع پر احمد آباد میں ریلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے نظریے سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔امریکا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








