راولپنڈی سالگراں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی سالگراں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
راولپنڈی سالگراں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

راولپنڈی: سالگراں کے مقام پر ناران کاغان سے نتھیاگلی مری کے راستے واپس آنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان سیاح ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں لاہور سے ناران کاغان سیاحت کی غرض سے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور عمران اور نوید اکبر سیاح شامل ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد فاروق، ارسلان، محمد ارشاد، خیرالدین، اعظم اورعمران وغیرہ شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چار ماہ قبل اغواء ہونے والی بیوی کی بازی کے لیے شوہر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

Related Posts