چار ماہ قبل اغواء ہونے والی بیوی کی بازیابی کے لیے شوہر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

چار ماہ قبل اغواء ہونے والی بیوی کی بازی کے لیے شوہر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا
چار ماہ قبل اغواء ہونے والی بیوی کی بازی کے لیے شوہر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

کراچی: بیوی کی برآمدگی کے لیے شوہر سراج عرف راجو سندھ ہائیکورٹ میں پہنچ گیا۔ وکیل کا کہنا ہے ایف آئی آر درج ہے مگر پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی اور مغویہ کو بازیاب کرا رہی ہے۔

سراج عرف راجو کے وکیل لیاقت گبول کا کہنا ہے کہ مورخہ 18.3.2021 کو میرا کلائنٹ حسب معمول اپنے  گھر سے کام پر گیا شام کو جب گھر واپس آ یا تو اس کی بیوی ریشمہ موجود نہیں تھی۔

میرے کلائنٹ نے اپنے طور پر تلاش ومعلومات کی تو اسے  پتہ چلا کہ اس کی بیوی کو اس کے  پٹروسی محمد زاہد، جمیل، قاسم اور رفیق عرف بابو اغوا کرکے لے گیے ہیں۔

ریشمہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گلستان جوہر میں ایف آ ی آ ر نمبر 392/2021زیر دفعہ 496 کے تحت درج ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور مغویہ کو برآمد نہیں کررہی ہے۔

لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مغویہ کی برآمدگی کے لیے شیشم جج ایسٹ میں درخواست داخل کی جس کو عدالت نے خارج کردیا۔  تھانہ گلستان جوہر کے انویسٹی گیشن افسران  چار ماہ گزرنے کے باوجود  مغویہ  ریشمہ کو برآمد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ایڈووکیت لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں مغویہ کو چھپا رکھا ہے۔ پولیس کے اعلی افسران کو مغویہ برآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس امجد علی سہتو نے سراج عرف راجو کی آئینی پٹیشن نمبر 577/2021 پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کو مغویہ ریشمہ کو برآمد کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 15 اگست 2021 تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی سالگراں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Related Posts