سندھ حکومت ثقافتی ورثے کو تباہ کر رہی ہے، یونیسکو مداخلت کرے۔حسنین مرزا

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت ثقافتی ورثے کو تباہ کر رہی ہے، یونیسکو مداخلت کرے۔حسنین مرزا
سندھ حکومت ثقافتی ورثے کو تباہ کر رہی ہے، یونیسکو مداخلت کرے۔حسنین مرزا

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس  کے رکنِ سندھ اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بیرسٹر حسنین مرزا نے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ سندھ حکومت ثقافتی ورثے کو تباہ کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر حسنین مرزا نے سندھ حکومت کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا کہ سندھ حکومت نے نااہلی کی حد کردی ہے۔

محکمۂ ثقافت و سیاحت سندھ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں  قدیم ثقافتی مقامات کی بحالی پر کام کر رہی ہے جس کے ساتھ تصاویر میں دِکھایا گیا کہ قدیم مقامات کو از سرِ نو تعمیر کرکے نیا کردیا گیا ہے۔

سندھ کے محکمۂ ثقافت کے تشویشناک بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت تاریخی و قدیم مقامات کو وائٹ واش کر رہی ہے جو مجرمانہ فعل ہے جسے بحالی نہیں کہا جاسکتا۔

جی ڈی اے کے رکنِ اسمبلی نے کہا کہ میں اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو سے درخواست کرتا ہوں کہ اِس سے قبل کہ ہمارے پاس ہمارے بچوں کو دِکھانے کیلئے کوئی قدیم عمارت اپنی اصلی حالت میں باقی نہ بچے، براہِ کرم مداخلت کرکے یہ احمقانہ اقدامات روکے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا  کراچی کا دورہ ملتوی، گورنر سندھ  طلب

Related Posts