کسی شخص کو سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

کسی شخص کو سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کی ہدایت
کسی شخص کو سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔اقوامِ متحدہ کی ہدایت

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری بالخصوص رکن ممالک کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص کو صرف سیاسی رائے رکھنے پر گرفتار نہ کیا جائے کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے نیلسن منڈیلا ڈے کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان میں21 ویں صدی  میں بے جا قید و بند کی مخالفت کی۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو اِس لیے گرفتار نہ کیا جائے کہ وہ اپنی الگ سیاسی رائے رکھتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسئلۂ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کا مؤثر کردار چاہتے ہیں، پاکستان

Related Posts