پی ٹی آئی رکن عبدالمجید نیازی کی قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو پر آوازے کسنے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Video of PTI's Abdul Majeed Niazi's mocking Bilawal goes viral

قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے احتجاج کے دوران حکومتی بینچوں پر براجمان تحریک انصاف کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی بلاول بھٹو پر آوازے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی اپوزیشن کے احتجاج کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر آوازے کس رہے ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھے علی امین گنڈا پورا اور پیچھے بیٹھی وزیرمملکت زرتاج گل قہقہے لگارہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے نازیبا حرکت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts