کراچی کی 6 یوسیز کے پریزائڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے 271 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی
الیکشن کمیشن نے 271 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہرِ قائد کی 6 یوسیز کے پریزائڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی کے ضلع کیماڑی کی 6 یوسز میں دھاندلی کے کیس کی سماعت کی۔ جماعتِ اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پریزائڈنگ افسران کو پیشی سے منع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی بریت کی درخواست اسلام آباد میں دائر

دلائل کے دوران حسن جاوید نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران کو یہ حکم جان بوجھ کردیا گیا۔ پریزائڈنگ افسران کے نتائج کے مطابق جماعتِ اسلامی انتخاب میں کامیاب رہی ۔ ریٹرننگ افسر خود تو پیش ہوگئے، تاہم پریزائڈنگ افسران کو پیشی سے روک دیا۔

وکیل حسن جاوید نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے تو نتائج بدل کر سرکاری امیدواروں کو کامیابی دلائی۔ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن بینچ نے کی۔ کمیشن نے پیش نہ ہونے والے افسران کے وارنٹ جاری کردئیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چنیسر ٹاؤن وارڈ 1، یوسی 4، شیر شاہ کی یوسی 5، یوسی 5 مچھر کالونی، یوسی 8 ماڑی پور ٹاؤن، یوسی 8 میر بہار ٹاؤن، یوسی 7 سلطان آباد ماڑی پوراور یوسی 5 مچھر کالونی کے پریزائڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 

Related Posts