پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ماہرین فلکیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق پیش گوئی کردی۔

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج (21 فروری 2023) کو یکم شعبان المعظم ہے۔ سعودی عرب کی ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ ادارے نے 21 مارچ (29 شعبان المعظم) کو رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس شعبان العمظم کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوگا، 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اس طرح اِن ممالک میں بھی یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں رواں ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا تھا کہ رواں برس پورے ملک میں رمضان المبارک اور عید الفطر ایک ساتھ ہونے کے قوی امکان ہیں۔

Related Posts