اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کروانے کے حوالے سے اہم اجلاس میں الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل اور سینئر آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ ہوا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90 دن میں الیکشن کروانے کیلئے تیار رہتا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا، مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوری طور پر شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے۔
جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست اسلام آباد میں دائر
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لی جائے گی، اس ضمن میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کل دعوت دی گئی ہے جبکہ مشاورت کیلئے دو آئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب بھی کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








