سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔شاہد خاقان عباسی
قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔شاہد خاقان عباسی

احتساب عدالت اسلام آباد نے حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کی 6 یوسیز کے پریزائڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عدم پیشی کے باعث ملزم شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جس کی وجہ عظمیٰ عادل کی غیر حاضری اور استثنیٰ کیلئے درخواست نہ دینا تھی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کا ٹھیکہ نااہل کمپنی کو دے کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اختیارات کا غلط استعمال اور بدعنوانی کے مرتکب ہوئے۔

ایل این جی ریفرنس کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب) کا شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے زیادہ قیمت پر ایل این جی کا ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو کم و بیش 2 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا تاہم شاہد خاقان عباسی ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

Related Posts