ہم فاشسٹ مودی حکومت کو ایک اور سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ زرتاج گل وزیر

تازہ ترین

تازہ ترین

ہم فاشسٹ مودی حکومت کو ایک اور سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ زرتاج گل وزیر
ہم فاشسٹ مودی حکومت کو ایک اور سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ زرتاج گل وزیر

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت نے بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈالا، ہم بھارت کو ایک اور سبق سکھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت صرف اپنے نسل پرست ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ 

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی بھی محاذ آرائی کی گئی، تو ہماری جنگ کے لیے تیار فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔مودی حکومت  کو نیا سبق سکھادیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کوئی ملک اکیلے ناگہانی آفات کا سامنا نہیں کرسکتا۔ 1947سے ڈیزاسٹر کام کررہے ہیں ،میں چاہتی ہوں کہ سفر مقبوضہ کشمیر تک لے جایا جائے ۔

پیر کے روز آئی سی آر سی کے تحت اسلام آباد آرٹس کونسل میں تصویری نمائش منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔   

ہیومینیٹی کلکس کے عنوان پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ میڈیا  اورریڈ کراس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر ناگہانی وقت پر پاکستان کیساتھ تعاون کیا۔

مزید پڑھیں: کوئی ملک اکیلاآفات کا سامنا نہیں کرسکتا،  زرتاج گل

Related Posts