کوئی ملک اکیلے ناگہانی آفات کا سامنا نہیں کرسکتا، وزیرمملکت زرتاج گل

تازہ ترین

تازہ ترین

Zartaj Gul Wazir stirs up a storm on social media

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ کوئی ملک اکیلے ناگہانی آفات کا سامنا نہیں کرسکتا، 1947سے ڈیزاسٹر کام کررہے ہیں ،میں چاہتی ہوں کہ سفر مقبوضہ کشمیر تک لے جایا جائے ۔

پیر کو آئی سی آر سی کے تحت اسلام آباد آرٹس کونسل میں تصویری نمائش منعقد ہوہوئی جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل مہمان خصوصی تھیں ۔

وزیر مملکت نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا ۔تصویری نمائش کا مقصد قیام پاکستان سے اب تک کی انسانی تحفظ کی سرگرمیوں کی قدم با قدم تاریخ سے لوگوں کو متعارف کرانا ہے ۔تصویری نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کا عالمی دن: پاکستان میں کس شخصیت پر کتنی کرپشن کے الزامات؟

تصویری نمائش ہیومینیٹی کلکس کے عنوان سے ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،ریڈ کراس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر ناگہانی وقت پر پاکستان کیساتھ تعاون کیا ۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ملک اکیلے ناگہانی آفات کا سامنا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ 1947 سے یہ تمام ڈیزاسٹرز میں پاکستان کیساتھ کام کررہے ہیں ،دنیا میں بہت سے ناگہانی واقعات ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ کا زلزلہ،2010 کے زلزلے میں انہوں نے بہت تعاون کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایمبولینس کو راستہ دینے کی مہم انہوں نے چلائی ،چاہتی ہوں یہ سفر مقبوضہ کشمیر تک لیجایا جائے ،میں چاہتی ہوں وہاں کے حالات بھی سامنے آئیں۔

Related Posts