پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رواں ماہ لدن میں سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے شادی کریں گے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش شادی کے کارڈ کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر عائشہ سیف الرحمان سے لندن کے نجی ہوٹل میں رواں ماہ 22 اگست کے روز شادی کریں گے۔
عائشہ سیف الرحمان کون ہیں؟
سابق وزیر اعظم اور مریم نواز کے والدِ بزرگوار نواز شریف کے دیرینہ رفیق سیف الرحمان موجودہ دور میں کالعدم قرار دی گئی احتساب بیورو کے سربراہ تھے جو سابق چیئرمین نیب رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیف الرحمان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ قطر میں رہائش پذیر ہیں۔ 2012ء میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے۔
ایف آئی اے نے قطری حکومت سے انٹرپول کی مدد سے رابطہ کرکے سیف الرحمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ بطور سابق چیئرمین احتساب بیورو، سیف الرحمان پر کرپشن، بدعوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
سابق چیئرمین پر الزام ہے کہ وہ نیب کے تحت اپنے سیاسی حریفوں کو غیر قانونی طور پر زیرِ حراست رکھتے تھے۔ گزشتہ کچھ وقت سے عائشہ سیف اور جنید صفدر ایک دوسرے کو جانتے ہیں جو ساتھ پل کر جوان ہوئے۔ دونوں خاندانوں کے آپس میں تعلقات بہت گہرے ہیں۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ مریم نواز اپنے صاحبزادے کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گی، نہ ہی یہ خوش نصیبی ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے حصے میں آسکے گی جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔
شادی کی تقریب میں مریم نواز کا اپنی غیر موجودگی کے متعلق کہنا ہے کہ مجھے جھوٹے کیسز میں پھنسایا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال کر بیٹے کی شادی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جب میری پیاری والدہ اِس جہانِ فانی سے رخصت ہوئیں تو میں جیل میں تھی اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک بھی نہیں ہوسکتی۔
My son Junaid’s nikah with Ayesha Saif-ur-Rahman Khan will take place in London on 22nd August Insha’Allah. Unfortunately, I will not be able to attend the ceremony owing to blatant victimisation, bogus cases and my name on ECL. 1/2 pic.twitter.com/7HYrm5mNaH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
پیغام میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی حکومت کو کسی صورت کوئی درخوات نہیں کروں گی کہ مجھے بیرونِ ملک جانے کیلئے سفر کی اجازت دی جائے۔ میں نے اپنا معاملہ ربِ ذوالجلال پر چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں پڑچکی ہیں، فردوس عاشق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








