پریمی جوڑا ڈیٹنگ سے مکر گیا، رازونیاز کی افواہیں جھوٹی ہیں۔جنیفر آنسٹن، ڈیوڈ شوئمر

تازہ ترین

تازہ ترین

پریمی جوڑا ڈیٹنگ سے مکر گیا، رازونیاز کی افواہیں جھوٹی ہیں۔جنیفر آنسٹن، ڈیوڈ شوئمر
پریمی جوڑا ڈیٹنگ سے مکر گیا، رازونیاز کی افواہیں جھوٹی ہیں۔جنیفر آنسٹن، ڈیوڈ شوئمر

معروف سٹ کام سیریز فرینڈز کی اداکارہ جنیفر آنسٹنن اور ساتھی فنکار ڈیوڈ شوئمر نے رازونیاز کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے افواہ کا نام دے دیا۔ پریمی جوڑا ڈیٹنگ سے مکر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیفر آنسٹن اور ڈیوڈ شوئمر رواں برس مئی کے دوران ایک دوسرے میں گہری دلچسپی لینے کا اعتراف کرچکے ہیں تاہم دونوں فنکاروں نے رازونیاز کیلئے ملاقاتوں سے انکار کردیا۔

امریکا کی مشہور ترین مزاحیہ سیریز فرینڈز کے ستاروں نے پراجیکٹ میں ریچل اور راس کے کردار نبھائے اور ری یونین اسپیشل شو کے بعد دونوں کے مابین دوستی کی پینگیں بڑھنے لگیں۔

اداکار ڈیوڈ شوئمر کے منیجر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈیوڈ اور جنیفر کے مابین رازونیاز کی افواہیں درست نہیں، جبکہ ڈیوڈ نے خود جیمز جارڈن کو جنیفر میں دلچسپی لینے کے متعلق بتایا۔

فرینڈز ری یونین کی خصوصی قسط کے دوران ڈیوڈ شوئمر کا جیمز سے کہنا تھا کہ میں اور جنیفر دونوں ایک دوسرے میں گہری بلکہ بے حد گہری دلچسپی لے رہے تھے لیکن اس کی مثال دو بحری جہازوں کے ایک دوسرے کے قریب سے گزرنے سے دی جاسکتی ہے۔

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ڈیوڈ شوئمر نے مزید کہا کہ ہم میں سے کا کسی نہ کسی سے رشتہ قائم رہا اور ہم نے کبھی اپنی حدود عبور نہیں کیں۔ دوستی کی پینگیں بڑھانے کا سلسلہ جنیفر کے گھر پر ڈیوڈ کیلئے کھانا تیار کرنے کی خبر سے شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز میں چربہ عام، ماہرہ کے پراجیکٹ پر کورین ڈرامے سے چوری کا الزام

Related Posts