عالمی برادری نے ترقی پذیر ممالک کیلئے مثبت اقدامات شروع کردئیے ہیں۔حماد اظہر

تازہ ترین

تازہ ترین

PSM employees will get Rs 2.3 mn on average: Hammad Azhar

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ترقی پذیر ممالک کے لیے مثبت اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ دنیا نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں ریلیف کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اس بات کا سہرا وزیرِ اعظم عمران خان کےسر جاتا ہے کہ انہوں نے تمام ترقی پذیر ممالک کا معاملہ اٹھایا۔

وزیرِاقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ کورونا وائرس سے جنگ اور لاک ڈاؤن کے دوران جو ترقی پذیر ممالک قرضوں کے بوجھ میں دبے ہوئے تھے، ان کیلئے وزیرِ اعظم کا اقدام قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے حوالے سے ایک خبر بھی شیئر کی جس کے مطابق جی 20 ممالک نے غریب ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر پر چھوٹ دے دی ہے۔ 

Related Posts