وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرونکس کے 61 معیارات کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرونکس کے 61 معیارات کی منظوری دے دی
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرونکس کے 61 معیارات کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے الیکٹرونکس کے 61 معیارات کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وعدے کے مطابق وزارت نے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیارات نافذ العمل ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ معیارات کی منظوری کا مطلب یہ ہوگا کہ رنگ برنگے سوئچز اور بورڈز درآمد نہیں ہوسکیں گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہوسکیں گی۔ 

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی  نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے معیارات بھی اَپ گریڈ کیے جائیں گے۔ اگر ترقی کرنی ہے اور دنیا میں آگے بڑھنا ہے تو معیارات بنانا ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معیارات بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ معیارات کے حوالے سے صنعتوں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ 

Related Posts