یوسف رضا گیلانی کو شرم کے مارے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوجانا چاہئے۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، علی زیدی کا مطالبہ
سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، علی زیدی کا مطالبہ

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو شرم کے مارے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوجانا چاہئے کیونکہ ان کے صاحبزادے نے یوسف رضا کی جانب سے ووٹ خریدنے کا اعتراف کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو جاری ہوئی اور پریس کانفرنس میں علی حیدر گیلانی نے اس کا اعتراف بھی کر لیا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو شرم کے مارے سینیٹ انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوجانا چاہئے، لیکن ہم بھی جانتے ہیں کہ شرم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا وسطی نام ہے، اس لیے یوسف رضا گیلانی الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

Related Posts