ظلم کا فرسودہ نظام عوامی امنگوں پر بھاری نہیں پڑسکتا۔زرتاج گل وزیر

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا اِدھر سے اُدھر نہیں جاسکتا۔زرتاج گل وزیر
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا اِدھر سے اُدھر نہیں جاسکتا۔زرتاج گل وزیر

لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ظلم کا فرسودہ نظام عوامی امنگوں پر بھاری نہیں پڑ سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فسطائیت اور ظلم کا فرسودہ نظام لوگوں کی امنگوں اور حقوق پر بھاری نہیں پڑ سکتا جبکہ پی ٹی آئی ملک گیر جماعت بن چکی ہے۔ 

ٹوئٹر پیغام میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ تحریکِ انصاف پاکستان کی واحد ملک گیر جماعت ہے جس کے کروڑوں ہمدرد اور کارکنان جبر کی ہر رکاوٹ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور جانتے ہیں کہ اب گنے چنے رہ گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرمملکت وپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو گھناؤنی اور واہیات عورت کا لقب دیدیا۔

گزشتہ برس 20 مئی کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زرتاج گُل نے کہا کہ مریم صفدر گھناؤنی عورت ہے جو معاشرے کا ایک ناسور ہے۔

پیغام میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے بارہا دوسروں پر نازیبا حملے کئے اور کرائے۔ یہی نہیں، اس واہیات عورت نے عدالت میں بیٹھے ہوئے بڑے فخر سے نازیبا ویڈیو کلپس بنانے کا اعتراف کیا۔

Related Posts