امریکا میں منعقدہ اکیڈمی ایوارڈز کی 95ویں یادگار تقریب تاریخی فتوحات سے بھرپور رہی جو اتوار کے روز ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکار اور بہترین اداکار سمیت اہم شعبہ جات میں بہترین کارکردگی پر فنکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
ایوارڈز کی یادگار تقریب کی میزبانی جمی کِمیل نے کی۔ ایوری تھنگ ایٹ وَنس شام کا سب سے اہم ایوارڈ لے اڑی۔ بہترین فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے اور بہترین ہدایتکار کا انعام ڈینیلز کے نام رہا۔
تقریب میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کرکے چار چاند لگا دیے۔ آئیے اس تقریب کے تصویری تجزیے پر ایک نظر ڈالتے ہیں:





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








