صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف
صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی: شہر قائد صدر کے علاقے میں موجود کو آپریٹو مارکیٹ میں اتوار کی شام اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ موجود بلڈنگ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی کارکن اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق، تقریباً چار فائر ٹینڈراور فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔

 

کثیر المنزلہ مارکیٹ کے باہر سے بنائی گئی تصاویر میں عمارت کے داخلی راستے مکمل طور پر شعلوں اور دھوئیں میں لپٹے ہوئے دکھائے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ جگہ سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور کوآپریٹو مارکیٹ کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ کوآپریٹو مارکیٹ میں کئی دکانیں ہیں جو کپڑوں سے لے کر الیکٹرانک مصنوعات تک مختلف اشیاء فروخت کرتی ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث بھاری مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Related Posts