کوئٹہ: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بلوچستان سے احساسِ محرومی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ ترقیاتی پروگرامز کیلئے فنڈز مہیا کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی تربیت ضروری ہے تاکہ وہ کار آمد شہری بن سکیں۔
انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا
ن لیگ کی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی تاریخ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان
خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کے موقعے پر خاتونِ اول ثمینہ علوی، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکریٹری اور عالمی ادارۂ صحت کی نمائندہ مریم ملک بھی موجود تھیں۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے اضافی فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ معذور افراد کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کمائیں۔
اس دوران محکمۂ سماجی بہبود بلوچستان کی استعدادِ کار بڑھانے کے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ قبل ازیں کوئٹہ کے دورے کے موقعے پر صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








