وزیر اعظم قانون سازی کیلئے متحرک، پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے، وزیراعظم
معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر مثبت پیشرفت کیلئے متحرک ہیں جبکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران قانون سازی کیلئے قانونی ٹیم سے دو بار مشاورت کی۔ اس دوران قومی اسمبلی و سینیٹ میں قانونی بلز منظور کرانے کیلئے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر اعظم نے اشارہ دے دیا

وزیراعظم کی قیادت پر اتحادی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، فوادچوہدری

گزشتہ روز وزیر اعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ عمران خان نے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی جس کا مقصد حکومت کو قانون سازی کے عمل میں کامیاب کرنا ہے۔

دوسری جانب مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی اور حکومت کی پالیسیاں ناکام بنانے پر گفتگو ہوئی۔

متحدہ اپوزیشن نے پوری قوت سے قانون سازی کا عمل ناکام بنانے پر اتفاق کر لیا۔ طے کیا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کا مقصد قانون سازی کے عمل پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے اتحادی رہنماؤں کو بھی قانون سازی پر اعتماد میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ 

Related Posts