کراچی: ویسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو فراڈیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ سہائے عزیز کے مطابق خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے گینگ کا ایک رکن واردات کیلئے جگہ کا تعین کرتا تھا، گینگ کے ارکان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے گھر میں داخل ہوتے۔
ایس ایس پی سہائی عزیزنے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیر پور میں 5ویں جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








