کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری میڈیکل (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے مرحلہ میں ہونے والے امپروومنٹ آف ڈویژن،بارہ پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، اسپیشل چانس اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 22ہزار 219 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 21ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
20ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 94.02 فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ ان امتحانات میں 4ہزار 686 امیدواروں نے اے ون گریڈمیں کامیابی حاصل کی۔
2ہزار 795امیدواروں نے اے گریڈ، 2ہزار 913امیدواروں نے بی گریڈ، 3ہزار 800امیدواروں نے سی گریڈ، 4ہزار 798 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور ایک ہزار 845امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ میرٹ لسٹ کے مطابق ایک طالب علم پہلے نمبر پر، یکساں نمبرز حاصل کر کے 2طالب علم دوسرے نمبر پر جبکہ 5 طالب علم تیسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میرٹ پر پہلے تین نمبرز پر آنے والے 8 طالب علموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس کالج فار ویمن کی آہلہ علی بنت سخاوت علی رول نمبر 918219 ٹوٹل 1100 میں سے 1059نمبرزاے ون گریڈ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہیں۔
مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کالجز نے بایو میٹرک مشین نہ خریدنے والوں کو بلیک میل کرنا شروع کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








