پاکستان میں کورونا کے 315نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 315نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 315نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 5 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 82 ہزار 510افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 668شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کا زور ختم، طلبہ کے امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم

این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار332 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ17 لاکھ 17ہزار 437ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.89فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 26ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی  کے پیشِ نظر وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اختیاری کی بجائے تمام مضامین کی تیاری کرنا ہوگی کیونکہ امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔

ملک بھر میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی پابندیاں بتدریج ختم کی جارہی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز نرم کردی گئیں۔ 4 روز قبل یہ فیصلہ سامنے آیا کہ ملک بھر کے طلبہ کو امتحانات کیلئے مکمل نصاب سے تیاری کرائی جائے گی۔

Related Posts