شادی کے اگلے ہی روز نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی کے اگلے ہی روز نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے دم توڑ گیا
شادی کے اگلے ہی روز نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے دم توڑ گیا

قاہرہ:شادی کے گھر میں خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں، مصر میں شادی کے اگلے روز ہی گھر کے واش روم سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصر میں 22 سالہ دلہا اور 19 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رخصتی کے بعد جوڑا اپنے نئے گھر چلا گیا اور رات بسر کی۔

صبح جب اہل خانہ دلہا دلہن سے ملنے آئے تو کافی دیر تک دستک دینے کے باوجود دروازہ نہیں کھلا۔ جس پر اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں واش روم میں پڑی تھیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں جنسی تعلقات اورشادی کے بغیر بچے پیدا کرنے کی اجازت

پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی جس کی وجہ پانی کے ہیٹر سے نکلنے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts