کراچی: مشہورومعروف اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے جس پر شوبز شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ فنکار سے تعزیت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے دوست اور معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے پیارے دوست کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے پر کڑی تنقید
فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین
واضح رہے کہ اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی نے اداکاری کا سفر ایک ساتھ شروع کیا اور دونوں کے مابین باہمی دوستی کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ میرا دل اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے فیس بک پیغام میں مداحوں سے اپنے دوست فنکار اور اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز اسلم کے والد کا انتقال کچھ دیر قبل ہوا۔ اللہ انہیں جنت میں بہترین مقام عطا فرمائے۔
ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعجاز اسلم کے والد کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے کراچی کے علاقے خیابانِ محافظ میں آج نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








