کراچی:رہنماایم کیوایم خالدمقبول صدیقی نےسندھ کےبلدیاتی نظام کومعذورقراردیدیا۔
کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتےہوئےایم کیوایم پاکستان کےرہنماخالدمقبول صدیقی نےکہاہےکہ سندھ حکومت نےکراچی سمیت حیدرآباد،میرپورخاص،سکھراوردیگرشہروں کومفلوج کردیاہے،سندھ کے حصے کی نوکریاں بھی جعلی ڈومیسال کے ذریعےایک اکائی کو دی جارہی ہیں۔
خالدمقبول صدیقی نےایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کوبھی تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اس شہرکےبیٹے ہیں اس لیےوہ وڈیروں کی آلہ کارنہ بنیں،دوسری جانب انہوں نے کہاکہ اس شہرکوتباہیسے بچانےکیلئے11دسمبرکوآل پارٹیزکانفرنس بلائی گئی ہے،جہاں کراچی کےمسائل کوحل کرنےکیلئےاقدامات پرغورکیاجائےگا۔