پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کروز شپ کراچی پہنچ گیا، ہوٹل بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

cruise ship reached Karachi

کراچی: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کروز شپ کراچی پہنچ گیاہے، ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

کورونا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا جس کے بعد پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا۔

کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے اور 2012 میں دوبارہ ری فرنش کیا گیا ،کروزشپ میں 14 منزلیں اور 1411 کمرے ،7 اسٹار ہوٹل،شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں ۔

کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔کمپنی نے اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کرکے جگہ بھی فائنل کردی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے بحری جہاز کی روانگی کیلئے این ڈی سی جاری

کروز کے مالک کاکہنا ہے کہ جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے قابل ہے اورموجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ ائندہ 10 سے 15 سال کے لئے فٹ ہے۔

پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے پورٹ گرینڈ کے پاس جہاز کو لگانے کے مطالبہ کیا تھا تاہم کے پی ٹی ذرائع کے مطابق کروز بہت بڑا ہونے کے سبب وہاں نہیں لگایا جاسکتا ہے ۔

Related Posts