لاہور:چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نےاس بات کی تصدیق کرتےہوئےکہاہےکہ خواتین کی کرکٹ اہم ہے،پی ایس ایل سےمتعلق ویمن کرکٹ کیلئےیہ ایشیامیں پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی۔
بین الاقوامی میڈیاکوانٹرویودیتےہوئےچیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کاکہناتھاکہ ملک میں خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں،ہمارے پاس اس کے لیے نہ اسکولزہیں اورنہ ہی کالجزہیں۔
اپنےانٹرویومیں رمیزراجہ کاکہناتھاکہ افغانستان کرکٹ بورڈاس وقت مشکلات کاشکارہےپاکستانی کرکٹ بورڈبھی دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔