کولمبو:سری لکن کرکٹ بورڈنےسیالکوٹ میں ہونےوالےواقعےکےبعدبنگلہ دیش میں لکناپریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی بڑھانےکافیصلہ کرلیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق (ایل پی ایل)میں اس وقت پاکستان کے 9 کرکٹرزاورکوچنگ اسٹاف شریک ہیں ،جن میں شعیب ملک،محمدحفیظ،محمدعامر،صہیب مقصوداوروہاب ریاض شامل ہیں جبکہ محمدعرفان،عثمان شنواری،انورعلی اوراحمدشہزادکابھی سری لکناپریمیئر لیگ سےمعاہدہ ہے۔
یادرہےکہ لنکا پریمیئر لیگ آج سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہورہی ہےجبکہ سری لکن بورڈکی جانب سےسیکیورٹی بڑھانےکافیصلہ کسی ناخوشگوارواقعےسےنمنٹےکیلئےکیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک پریانتھا کمار ملنسار انسان تھے۔محلے دار
دوسری جانب 3 دسمبر کوسیالکوٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پرورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کرقتل کردیاتھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








