راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی آرمی کےہیلی کاپٹرکوسیاچن میں حادثہ پیش آیا،جس کےنتیجےپاکستان آرمی ایوی ایشن کے2پائلٹ شہیدہوگئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق شہداءمیں میجرذیشان جہانزیب اورمیجرعرفان برچا شامل ہیں جبکہ فوجی دستےبھی سیاچن میں حادثےکی جگہ پہنچ چکےہیں جہاں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔