کاروکاری کا الزام لگا کر 4خواتین کوبے رحمی سے قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کاروکاری کا الزام لگا کر 4خواتین کوبے رحمی سے قتل کردیا گیا
کاروکاری کا الزام لگا کر 4خواتین کوبے رحمی سے قتل کردیا گیا

رحیم یار خان: کاروکاری کا الزام لگا کر رحیم یار خان کے علاقے میں 4خواتین کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی اور 3بیٹیوں کو بے رحمی سے قتل کردیا، جبکہ ایک بیٹی شدید زخمی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پریانتھا کمارا قتل کیس، مزید 7ملزمان زیر حراست، گرفتاریاں 131 ہوگئیں

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقع میں ملوث 2افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش کررہے ہیں، جبکہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts