لاہور:کاہنہ کاچھا ریلوےا سٹیشن پر ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین اسٹیشن پر روک کر بازار سے دہی لینے چلا گیا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔ ٹرین رکی رہی اور مسافر اسسٹنٹ ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے یہ مزے اور کسی ملک میں ہیں؟#Lahore pic.twitter.com/dI6UFx2bP3
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 7, 2021
ذرائع کےمطابق ٹرین میں موجودمسافرڈرائیورکےواپس کا نے انتظار کرتے رہے اور جب اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین بازار سے دہی لے کر واپس آیا تو ٹرین اپنی منزل کی جانب کامزن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:معصوم بچے پر تھپڑوں کی برسات،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی
دوسری جانب وزیرریلوےاعظم سواتی نےسوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ویڈیوکانوٹس لیتے ہوئے ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








