پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی اور وہاج علی نئے ٹی وی سیریل میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں جو جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
نئے ٹی وی سیریل کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں جگہ جگہ تحریر کی گئی ہندی سے محسوس ہوتا ہے کہ مایا علی اور وہاج نئے ڈرامے میں پاکستان اور بھارت یا پھر برصغیر کی تقسیم کے گرد گھومتی کہانی کا حصہ بنیں گے۔
ملک سے باہر جاتے ہوئے دل میں درد محسوس کرتی ہوں۔مایا علی
مایا علی کی دوران میک اپ لی گئی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا
وہاج علی نے ٹی وی اسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی
معروف ڈرامہ نگار علی معین کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کیلئے ہدایات حسام حسین نے دی ہیں۔ مایا علی اور وہاج کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں طلحہ چہور، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، فضل حسین اور رانا ماجد شامل ہیں۔
نئے ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں اورنگزیب مرزا، عمر ڈار، احمد عباس، شیریں زاہد، عثمان ضیاء، عمر چیمہ، ظہیر تاج، فہد ہاشمی اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ڈرامے کے عنوان کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل معروف اداکار وہاج علی نے ٹی وی اسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ڈراموں کے اسکرپٹس انتہائی فرسودہ ہیں، مداحوں کو مجھ سے کچھ توقعات ہیں، میں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہتا۔
رواں ماہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکار وہاج علی نے کہا کہ ناظرین ہم اداکاروں سے کچھ توقعات رکھتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ عوام کو مایوس نہ کروں۔ ڈراموں کے اسکرپٹس بہت زیادہ دقیانوسی یا کمزور ہوتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








