1971 کی پاک بھارت جنگ پر مبنی عفان وحید، صبا قمر اور درفشاں سلیم کی ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کا نام پاکستان نیوی کی ڈیفنی کلاس آبدوز ہنگور کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے بھارتی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو غرقِ آب کیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نے بحری جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔
ٹریلر میں فلم کے کرداروں کو ریڈیو سنتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بھارتی فوج مشرقی پاکستان میں دراندازی کرکے حالات مزید خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے، کسی بھی وقت جنگ کا اعلان ہوسکتا ہے۔‘
معروف اداکار جاوید شیخ، عفان وحید، زاہد احمد، صبا قمر اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم ’ہنگور‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں:عثمان مختار کی شارٹ فلم “بینچ “نمائش کیلئے پیش کردی گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








