کترینہ کیف نے صبر، شکر اور خوشی کے پیغام سے مداحوں کے دل جیت لئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Katrina Kaif’s ‘patience, gratitude and happiness’ snap will melt your heart

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد صبر، شکرا ور خوشی کا پیغام دیکر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

نوبیاہتا اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کیں جس میں ہلدی کی رسم کے دوران وکی کوشل کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور اس پر انہوں  نے کیپشن میں صبر، شکرا ور خوشی، لکھا ہے۔

کترینہ کیف کی طرف سے خوبصورت پیغام پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

 

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور و اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بروارہ میں سخت سیکیورٹی کے کے حصار میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جوڑے نے روایتی ہندوستانی رسومات کے ساتھ شادی کی رسمیں ادا کیں اور جمعرات کو سات پھیرے لئے۔ کترینہ نے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا جبکہ کوشل نے شیروانی پہنی۔

مزید پڑھیں:کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے، بھارتی میڈیا

شادی کے دوران مہمانوں کو فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں تھی اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد تھی، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ منگل کو مہندی کی تقریب منعقد ہوئی اور ساتھ ہی وکی کی ماں وینا کوشل کے زیر اہتمام روایتی پنجابی ‘لیڈیز سنگیت’ بھی منعقد کیا گیا۔

Related Posts