پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جبکہ 48 سالہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے فیشن کی نئی سمت متعین کرکے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
تصویری تجزیہ، پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل ویک کا اختتام
دوسری شادی بھی ناکام،گلوکارہ حدیقہ کیانی نےکیاکہا؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کی شادی میں مریم نواز دلہن سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آئیں جس میں زیادہ کمال ان کے لباس کے انتخاب کا تھا۔ سوشل میڈیا پر شادی کی متعدد تصاویر وائرل ہوگئیں۔

شنید ہے کہ جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17دسمبر کو ہوگی۔ مختلف تصاویر میں مریم نواز دولہا دلہن کے ہمراہ خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں۔
قبل ازیں جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کی شادی کی خبریں رواں برس اگست کے دوران منظرِ عام پر آئیں۔ مریم نواز کی جانب سے ابتدا ہی سے خوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔
ٹی وی سیریلز کی روایتی ساس کے برعکس مریم نواز شادی کی تقریب میں اپنی بہو کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ تقریبِ ولیمہ لاہور میں منعقد ہوگی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








