پہلاٹی 20میچ،ویسٹ انڈیزکاٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:پاکستان کوویسٹ انڈیز کےدرمیان آج پہلاٹی 20میچ کھیلاجارہا جس میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیاگیاہے۔

ٹاس کے بعد میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان نکلس پوران نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے اس لئے ہم بڑا اسکور کرنےکی کوشش کرینگے،ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں اس لئےکنڈیشنر کا اندازہ کرنا چاہتے ہیں ۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ اپنے ملک میں کھیلنے پر بہت اچھامحسوس ہورہاہے۔پچ بھی بہتر ہے اس لیے ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو زیادہ ٹوٹل کرنے سے روکنے کی کوشش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بالر حارث رؤف کس کےساتھ ڈیٹ پرجائیں گے،خواہش بتادی

پہلے ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، افتحار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل کیاگیاہے۔

Related Posts