کامران اکمل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

کامران اکمل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے
کامران اکمل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور زلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹر نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے۔محمد اکرم کے مطابق کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل اتوار کے روز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پرکرکٹر کامران اکمل لیگ سے دستبردار

کامران اکمل نے کہا تھا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔

Related Posts