شاہ سلمان بیمار، شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے بے تاج بادشاہ بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Mohammed Bin Salman Is The De Facto King Amid Concerns Over Father's Health

ریاض: سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی علالت کے باعث ملک کی باگ ڈورسنبھال لی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی علالت کے باعث بادشاہ ہونے کی زیادہ تر ذمہ داریاں اب خود سنبھال لی ہیں اور وہ سعودی عرب کے بے تاج بادشاہ بن رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان جون 2017 میں تخت کے وارث کے طور پر اپنی تقرری کے بعد سے ہی حقیقی لیڈر تصور کیے جاتے ہیں لیکن رواں ماہ کے اوائل میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی اور خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کی قیادت نے ان کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ریاض میں سلمان خان کا کنسرٹ، ہزاروں افراد شریک ہوئے

36 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدارتی اجلاسوں، عالمی وفد اور معززین کے استقبال سمیت مملکت کے تمام کاموں کی انجام دہی میں مصروف نظر آرہے ہیں اور نہ صرف عوامی بلکہ عالمی سطح پر شہرت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے اعتدال پسند اسلام کے چیمپئن کے طور پر کھڑا ہونے کی عالمی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے تاہم ان کی عالمی شہرت کو 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے قونصل خانے میں قتل سے شدید نقصان پہنچا تھا۔

Related Posts