لاہور:پاکستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان سے ایک خاتون مداح نے کپتان بابر اعظم کا رشتہ طلب کرلیا۔
شاداب خان کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں ٹوئٹر پر چاہنے والے ان کے ایک جواب کے منتظر تھے وہیں ایک خاتون مداح کے ٹوئٹ نے شاداب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
خاتون مداح نے شاداب خان کے بنائے آسک شاداب کا استعمال کرتے ہوئے شاداب خان سے کہا کہ مجھے جواب نہیں بابر اعظم کا رشتہ چاہیے۔
خاتون کے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ آپ اس کام کے لیے بابر اعظم کی فیملی سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی کپتان بابر اعظم کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے شروع سے عزت دی۔شاہین آفریدی کا کپتان بننے پر اظہارِ تشکر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








