تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کے پی کے الیکشن میں ٹکٹس دینے میں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئی وہاں تحریک انصاف کا مقابلہ تحریک انصاف سے تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی تنظیم امیدواروں کو آپس میں جوڑ نہیں سکی پوسٹ کووڈ مسئلے کے بعد مہنگائی ضرور بڑھی ہے جس کا ہم پر اثر ضرور ہوا ہے۔

جو آزاد امیدوار جیتے ہیں ان میں 5ہمارے ہی لوگ ہیں، لوکل گورنمنٹ کا الیکشن برادری لیول شخصیات اور علاقوں کا الیکشن ہوتا ہے، 2013میں کراچی کے اندر عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ساڑھے 8لاکھ ووٹ حاصل کیا اور 2015میں ہم نے ایک لاکھ 75ہزار ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ 2018کے الیکشن میں ساڑھے 12 لاکھ سے زائد ووٹ لیکر کلین سوئپ کیا ہمیں شکست ہوئی ہم تسلیم کرتے ہیں، آج وزیراعظم نے خود کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

آج ہر صوبے میں ہر جماعت کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے کے پی سے ن لیگ پیپلزپارٹی فارغ پنجاب سے جے یو آئی فارغ پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے جی بی میں تحریک انصاف کا مقابلہ ان سب جماعتوں سے کشمیر بھی یہ سب جماعتیں فارغ ہوچکی ہیں۔

تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے آج مخالفین کے امیدوار 20کروڑ خرچ کرنے کے دعوے کررہے ہیں الیکشن کمیشن اس پر کاروائی ضرور کرے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شیرشاہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے حادثے میں جانبحق افراد کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں کراچی کی عوام کو گٹروں سے بچانے والے عالمگیر خان کے والد خود سندھ حکومت کی گٹرگردی کاشکار ہوگئے۔

آج سب کو اندازہ ہوگیا کہ عالمگیر خان جو وزیراعلیٰ اور بلاول کی تصویریں گٹروں پر لگاتے تھے وہ ٹھیک تھا، 17لوگ سندھ حکومت کی گٹر گردی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

نوابشاہ میں زمینوں پر قبضے کے خلاف سولنگی، بھنڈ، سنگرا برادری کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، سردی میں بچے، بہن بیٹیاں روڈ پر موجود ہیں، ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے وہاں پر کیٹی زرداری بنائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا، فوادچوہدری

فوری طور پر ان کے قبضے خالی کیے جائیں سندھ پولیس ا ن کی غلام بنی ہوئی ہے اگر قبضے خالی نہیں ہوئی تو پی ٹی آئی ان کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔

Related Posts