پیپلز پارٹی کراچی سے مفتوحہ علاقے جیسا سلوک کرتی ہے، مصطفیٰ کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی سے مفتوحہ علاقے جیسا سلوک کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر شاہ حادثے کی ذمہ دار سندھ حکومت اور اسکا ماتحت ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے۔

جب تک پیپلز پارٹی کی بد اعمالیوں کی سرپرستی میں ادارے رہیں گے تب تک اہلیان کراچی ایک حادثے کے بعد دوسرے حادثے سے دوچار ہوتے رہیں گے اور ہم ایک کے بعد ایک سانحے کے منتظر رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر شاہ میں دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارت اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگل کے بھی کچھ قوانین ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے معاشی حب میں جنگل جیسا قانون بھی نہیں۔

کل پیپلز پارٹی کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹا دیا جائے تو عوام پورے سندھ میں مٹھائیاں بانٹیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف ایک ملک گیر پارٹی کے طور سامنے آچکی ہے، حلیم عادل شیخ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقبوضہ کشمیر نہیں، پاکستان کو چلانے اور ستر فیصد کما کر دینے والے شہر کو پیپلز پارٹی نے برباد کردیا ہے۔

Related Posts