خوف و تجسس سے بھرپور ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے اختتام پذیر ہوا جس پر اظہارِ تحسین کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کو طول ضرور دیا گیا، تاہم اختتام خوبصورت رہا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے خوف اور سسپنس سے بھرپور رہا ہے جس کی کہانی منفرد اور مختلف کرداروں میں جلوہ گر فنکار اپنے اپنے رولز میں لاجواب ثابت ہوئے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں محب مرزا، عروہ حسین اور سونیا مشعال شامل ہیں۔
ماہرہ خان کا سابق سسرالیوں سے تعلقات جاری رکھنے کا انکشاف
شادی زندگی کیلئے مثبت تبدیلی کا نام ہے۔منال خان کا اعتراف
قاسم مرید کی ہدایات میں تیار کردہ ڈرامہ سیریل کو سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ناظرین میں سے بعض کا کہنا ہے کہ نیلی زندہ ہے ایک دھماکے سے شروع ہوا لیکن بعد میں کہانی کی رفتار سست کردی گئی۔
خوفناک سیریلز عموماً ناظرین و سامعین کی توجہ کا باعث بنتے ہیں، تاہم کہانی طول پڑ جائے تو سوشل میڈیا صارفین اس سے اکتا کر تنقید کرنے لگتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کی آخری قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ متعدد صارفین نے ڈرامے کے انجام کی تعریف کی۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








