ادارۂ شماریات کی رپورٹ جاری، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ادارۂ شماریات نے گزشتہ 7روز میں مہنگائی کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی شرح 20 فیصد کو چھو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شرحِ مہنگائی 19.83فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارۂ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی 22فیصد رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔ 7روز میں شرحِ مہنگائی میں 0.40فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایف ایف سہولت کاچھٹاجائزہ12جنوری کوآئی ایم ایف بورڈکوپیش ہوگا

کراچی میں گیس کا بحران، شہری مہنگے سلنڈر بھروانے پر مجبور

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7روز میں 23اشیاء کی قیمتیں بڑھیں جن میں ایل پی جی، ٹماٹر اور لکڑی شامل ہیں۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا۔ گھریلو سلنڈر 118روپے 3 پیسے مہنگا ہو کر 2ہزار 463روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈے 5روپے 3 پیسے فی درجن، دال ماش فی کلو 3 روپے 47 پیسے جبکہ لکڑی 3 روپے 43 پیسے فی من مہنگی ہوگئی۔ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ پیاز، آلو اور آٹے سمیت 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں معمولی حد تک کم ہوئیں۔

مجموعی طور پر 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 7 روز پر مبنی اعدادوشمار کے مطابق متعدد اشیاء مہنگی ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 83فیصد رہی جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts