حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی
حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی محمود مولوی نے ایف پی سی سی آئی 2022 کے انتخابات میں مد مقابل دونوں پینلز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ امید کرتے ہیں جیتنے والاپینل ایف پی سی سی آئی اور ملک کی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بھی ایف پی سی سی آئی 2022 کے انتخابات میں دونوں پینلز کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا ہے اور ہم آئندہ بھی انہی کے بہتر مفاد میں کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 کشمیریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں پینلز میں ملک کی اہم کاروباری شخصیات مد مقابل ہیں، امید ہے دونوں پینلز کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔

Related Posts